بدین، 2 سالہ بچہ پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

جمعرات 9 اپریل 2015 13:17

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) بدین کی الیاس کالونی کے رہائشی شہزاد راہموں کا 2 سالہ معصوم بچہ شاہزیب گھر میں کھیلتے ہوئے پانی کے ٹینک میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رواں ہفتے میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا یہ دوسرا واقع ہے، اس سے پہلے بدین کی اتفاق کالونی کے رہائشی عبداللہ ملاح کا 7 سالہ بیٹا روہن بھی محلے کی پانی کی ٹنکی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا۔ اندازہ ہے کہ دونوں واقعات والدین کی عدم توجہ کی وجہ سے پیش آئے۔ معصوم بچوں کے حوالے سے والدین کو سخت توجہ رکھنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :