این اے 246 کراچی ضمنی انتخا ب ، ریحام خان بھی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئیں

جمعرات 9 اپریل 2015 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) این اے 246 کراچی ضمنی الیکشن میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے انکی اہلیہ ریحام خان بھی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے بھی فیصلہ کر لیا کہ وہ بھی کراچی کے ضمنی الیکشن این اے 246 پر شوہر کا ساتھ دینگی اور کراچی میں خوف کی فضا ختم کر کے وہاں پر تبدیلی لانے میں جماعت کی معاونت کرینگی اس لئے ریحام جمعرات کے روز اسلام آباد سے کراچی کیلئے روانہ ہو گئیں جہاں پر انکا پارٹی کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ریحام بھی کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیں۔