Live Updates

کراچی : ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی قافلے کے استقبال کے لیے تیاریاں کر لیں، پھول بھی برسائے جائیں گے۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 13:05

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : ایم کیو ایم نے مکہ چوک پر ٹینٹ لگا کر عمران خان کی ریلی کے استقبال کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں . تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی عائشہ منزل میں نائن زیرو کے داخلی راستے سے ہوتے ہوئے مکہ چوک پہنچیں گی.

(جاری ہے)

ان راستوں پر ایم کیو ایم کی جانب سے ٹینٹ لگا کر ریڈ کارپٹ بھی بچھا دیا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں پھول کی پتیاں بھی منگوائی گئی ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ نائن زیرو کے داخلی راستے سے مکہ چوک تک عمران خان پر گل پاشی کی جائے گی جبکہ ٹینٹس میں کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے. تاہم ابھی تک ایم کیو ایم کی جانب سے اس استقبال کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات