پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے جھنگ ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نصابی کتب کی تقسیم شروع کر دی

جمعرات 9 اپریل 2015 12:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے جھنگ ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 262پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کا 9اپریل سے آغاز کر دیا ہے ۔ تقسیم کتب مہم میں ان اضلاع کے پارٹنر سکولوں میں مجموعی طور پر 3لاکھ 25ہزار نصابی کتب تقسیم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پرانا چنیوٹ روڈ ، رشید چوک ، جھنگ میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹ قائم کر دیا گیا ہے ۔ تقسیم کتب کی مہم 13اپریل تک جاری رہے گی ۔دریں اثناء چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمر الاسلام راجہ آج دس اپریل کو راولپبنڈی آرٹس کونسل میں ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ کی تقریب سے خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :