ہنگو پولیس کا علاقہ کوٹکی پایان میں سرچ آپریشن ‘ 12کلو چرس برآمد ‘دو سمگلروں سمیت چار اشتہاری گرفتار

جمعرات 9 اپریل 2015 12:59

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ہنگو پولیس کا علاقہ کوٹکی پایان میں سرچ آپریشن اور علاقہ رئیسان میں ناکہ بندی، 12کلو چرس برآمد دو سمگلروں سمیت چار اشتہاری گرفتار ،اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سٹی ھنگو امجد حسین نے تھانہ ھنگو میں گرفتار کئے گئے سمگلر و اشتہاری ملزمان اور برامد کئے گئے 12کلو چرس گاڑی سمیت میڈیا کو دیکھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ایس ائی مجاھد خان کی قیادت میں ھنگو کے نواحی علاقہ کوٹکی پایان میں چھاپہ لگا کر ھنگو پولیس کو قتل و اقدا م قتل میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری احمد محمد ولد غلام محمد ،عادل محمد ولد تاج محمد ساکنان کوٹکی پایاں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے اسی طرح خفیہ اطلاع ملنے پر علاقہ رائیسان میں ناکہ بندی کے دوران صدہ کرم ایجنسی سے پنجاب سمگل کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کے 12کلو چرس موٹر کارنمبر (WK997 اسلام آباد )کے خفیہ خانوں سے برامد کر کے صدہ کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے دو سمگلرو ں ملتان خان ولد سید باز سکنہ صدہ کرم ایجنسی،محمد حکیم ولد خیال بادشاہ قوم علی شیر زئی صدہ کرم ایجنسی کو گاڑی سمیت گرفتار کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او امجد حسین نے کہا کہ محمد حکیم ولد خیال بادشاہ خود کو پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ظاہر کررہا تھا جبکہ گاڑی روکتے ہی اس نے پی ٹی آئی کا کارڈدیکھایا اور ملتان خان ولد سید باز سکنہ صدہ کرم ایجنسی کرم لیویز کا سرکاری اہلکار بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :