آئی پی ایل دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز فیورٹ ہے ، ڈین جونز

جمعرات 9 اپریل 2015 12:48

آئی پی ایل دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز فیورٹ ہے ، ڈین جونز

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈین جونز نے آئی پی ایل سیزن آٹھ کے لئے دفاعی چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائڈرز کو فیورٹ قرار دیا ہے۔غیر ملکی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے ٹاپ ٹیمز سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز، چنئی ، پنجاب اور دیگر ٹاپ ٹیمز کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔

دوسری جانب سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے اپنا موقف بیان کیا کہ ” گزشتہ سال سے تمام ٹیمیں اس سیزن کی تیاری کر رہی تھی، جب تک ٹیم کامبی نیشن نہیں سامنے آجاتا، کسی ٹیم کو فیورٹ نہیں قرار دے سکتا۔ “ آئی پی ایل 2013 میں چنئی سپر کنگز اور راجستامن رائلز پر میچ فکسنگ کے حوالے سے عائد کیے گئے الزام کی تحقیقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں گواسکر نے کہا کہ جو کھلاڑی فکسنگ میں شامل نہیں ہیں ان کو تحقیقات سے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

دونوں سابق کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کو نوجوانوں کھلاڑیوں کے لئے کارکردگی دکھانے اورشائقین سمیت سلیکٹرز کے سامنے خود کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔ جانس نے دہلی ڈیئر ڈیولز کے یوراج سنگھ کے حوالے سے کہا کہ انہیں تیسرے نمبر پر بلے باز ی کے لئے آنا چاہئے تاکہ ٹیم کو سبھانلا دے سکیں۔دوسری جانب گواسکر نے یوراج ، وریندر سہواگ اور ظہیر خان کے لئے آئی پی ایل ٹورنامنٹ خوش آئندقرار دیا۔انہوں نے کہا کہ تینوں بہترین کھلاڑی ہیں اور ان کے پاس اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں واپس آنے کا اچھا موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :