پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ پولٹری فوڈ فیسٹیول10 اپریل سے شروع ہو گا

جمعرات 9 اپریل 2015 12:47

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ پولٹری فوڈ فیسٹیول10 اپریل سے شروع ہو گا۔ پی پی اے ، محکمہ لائیوسٹاک اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے یہ میلہ ریس کورس پارک میں منعقد ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

فوڈ فیسٹیول میں دوپہر تین بجے سے رات گیارہ بجے تک مرغی کے گوشت اور انڈوں سے بنی ڈشیں رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہا کہ پولٹری فوڈ فیسٹیول اہلیان لاہور کیلئے تفریح سے بھرپور پروگرام ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :