راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

جمعرات 9 اپریل 2015 12:43

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوہرے قتل کے مجرم راجہ مشتاق کو پھانسی دے دی گئی۔ سیشن جحج راولپنڈی نے جرم ثابت ہونے پر راجہ مشتاق کو سزائے موت سنائی تھی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سنٹرل جیل حکام کے مطابق دو افراد کے قتل کے مجرم راجہ مشتاق کو جمعرات کی صبح ساڑے پانج بجے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم نے بیس سال قبل دیرینہ دشمنی کے باعث دو افراد کو قتل کیا تھا۔ سیشن جحج راولپنڈی نے الزام ثابت ہونے پر راجہ مشتاق کی سزائے موت کا فیصلہ سنائے تھا۔

متعلقہ عنوان :