وزارت داخلہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ہاؤسنگ سوسائٹی مافیا کے درمیان تعلقات کا نوٹس لے لیا

جمعرات 9 اپریل 2015 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) وفاقی وزارت داخلہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ہاؤسنگ سوسائٹی مافیا کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات کا نوٹس لے لیا اور ڈی سی اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہاؤسنگ سوسائٹی مافیا کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں دےئے گئے عشا ئیے میں شرکت سے گریز کریں ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء ذرائع کے مطابق گزشتہ رات راولپنڈی کے ایک گھر میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے اعزاز میں ایک پرتکلف پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں زندگی کو مسرور بنانے کے لیے تمام سامان موجود تھا ۔سیکورٹی داروں کی جانب سے اطلاع کے بعد وزارت داخلہ نے ڈی سی اسلام آباد کو ان ملاقاتوں سے گریز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے سیکورٹی رسک قرار دیا ہے ۔

واضح رہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی مافیا کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سرکاری زمین پر اربوں روپے کا قبضہ کیا ہواہے جس کو وگرا کرانے میں ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہے ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء کے رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد د کیپٹن (ر) مشتاق احمدسے ان کے موبائل پر متعدد بار کوشش کے باوجود جواب موصول نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :