داد تحسین وصول کرنے کی غیر قانونی کوشش وفاقی پولیس کے گلے پڑگئی

جمعرات 9 اپریل 2015 12:41

داد تحسین وصول کرنے کی غیر قانونی کوشش وفاقی پولیس کے گلے پڑگئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) داد تحسین وصول کرنے کی غیر قانونی کوشش وفاقی پولیس کے گلے پڑگئی ،کورال کے شیر جوانوں کا لوئی بھیر کی حدود میں چھاپہ دو خوبرولڑکیوں سمیت چار اوباش گرفتار ،لوئی بھیر ایس ایچ او کے شور شرابے پر اے آئی جی نے کورال پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کورال پولیس کے ٹاؤٹ” ڈنہ“ ،پولیس اہلکار شاہد کیانی ،جہانگیر کیانی اور ایس پی یاسر آفریدی کے آپریٹر نے تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں ایک گیسٹ ہاؤس میں چھاپہ مار کر دو خوبرولڑکیوں سمیت چار لڑکو ں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پاتے ہوئے رنگے ہاتھوں شراب سمیت گرفتار کرلیا تھا تاہم تھانہ کورال میں پولیس ٹاؤٹ ڈنہ کی مدد سے طے پاجانے والی ڈیل کے بعد لڑکوں کو جوڈیشل جبکہ لڑکیوں کو مک مکا کے بعد رہا کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ لڑکیوں کے بااثر ورسوخ کے باعث اے آئی جی اعظم تیموری نے ذاتی طور پر اس کیس میں دلچسپی لیتے ہوئے از خود انکوائری کی تو تھانہ کورال کے عملہ نے غیر قانونی اقدامات اور چھاپہ کے مرتکب پائے گئے جس پر اے آئی جی تیموری نے لڑکیوں کے بااثر حمایت یافتہ شخص کے کہنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ لوئی بھیر میں ہی مقدمہ درج کرانے کے احکامات کے ساتھ مزید انکوائری کے لیے بھی متعلقہ افراد کو طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خوبردو لڑکیوں نے پولیس اہلکاروں کولاکھوں روپے کے عوض معاف کرنے کا اشارہ دے دیا ہے جس پر ڈیل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :