پنجاب کی رہائشی خاتون غیرت کے نام پر قتل

جمعرات 9 اپریل 2015 12:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پنجاب کی رہائشی ایک خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ،پولیس کو بے خبر رکھ کر اپنوں نے ہی لاش دفن کردی جبکہ دوسری جانب مقتولہ خاتون کے مبینہ دوست کو مقتولہ کے شوہر نے دن دھاڑے گولیاں مارکر دنیا سے غائب کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی خوشاب وادی سون کے گاؤں اوچھالی کے رہائشی قاسم علی کے بیٹے شیر محمد کے ساتھ نسیم بی بی کے مبینہ تعلقات کی باتیں زبان زدعام ہوئی تو اس دوران نسیم بی بی کے والد ،چچا اور چچی نے مل کر قتل کردیا اور ہارٹ فیل کا بہانہ بناکر دفن کردیا گیا جبکہ دوسری جانب ان کے مبینہ دوست شیر محمد کو نسیم بی بی کے شوہر غلام غوث اس کے بھائی غلام ربانی اور ان کے ماموں ہاشم خان نے دن دھاڑے گولیاں مار کرقتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

متقول شیر محمد کے والد قاسم علی والدین کا اکلوتا بیٹاتھا ۔واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مبینہ سہولت فراہم کرتے ہوئے مقتولہ کا نہ تو پوسٹمارٹم ہوا ہے اور نہ ہی علاقہ پولیس تھانہ نوشہرہ کی جانب سے مقتولہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔تھانہ نوشہرہ پولیس کے سب انسپکٹر شیر محمد کی جانب سے ایف آئی آر نمبر 28کے تحت زیر دفعات 302/34,109ت پ لگا کر معاملہ کو سردخانے کی نظر کردیا گیا ہے ۔ٓن لائن کے رابطہ کرنے پر تاھنہ نوشہرہ کے ایس آئی شیر محمد سے ان کے موبائل پر رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :