وزارت کیڈ وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں کوسامان سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کی نادھندہ نکلی

جمعرات 9 اپریل 2015 12:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء)وزارت کیڈ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری سکولوں کو مختلف سامان سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کے تین کروڑ بتیس لاکھ روپے کے بلوں کی نا دھندہ نکلی،موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق مذکورہ بلز گزشتہ چار سال سے ادا نہیں کئے گئے۔اور ان بلزکی کل رقم 3کروڑ32لاکھ روپے ہے ۔معتبر ذرائع کے مطابق ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹرایجوکیشن کی جانب سے ٹھیکیداروں سے بلوں کی ادائیگی کے لئے چالیس روز کا ٹائم لیا گیاتھا،تاہم وزارت کیڈ کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے باعث ان بلوں کی ادائیگی میں تا خیر کی جا رہی تا کہ جن وزارتوں کووزارت کیڈ کے ما تحت چلنے والے ادارے سونپے جائیں گے ،وہ ہی وزارتیں یہ بل بھی ادا کریں۔

وزارت کیڈ کی جانب سے وزارت کے ختم ہونے کے فیصلے کے باعث اسلام آباد میں سرکاری سکولوں کو مختلف اشیاء سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کے بلز روک لئے ہیں معتبر ذرائع کے مطابق وزارت کیڈ کے پاس اس وقت اتنے فنڈز موجود ہیں جنہیں زیر استعمال لاتے ہوئے ان بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے لیکن وزارت کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے تحت ان بلز کو روک لیا گیاہے تا کہ جن وزارتوں کو یہ ادارے سونپے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان بلز کی ادائیگی بھی وہ ہی وزارت کریں گیں۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق نا دھندہ بلز کی رقم 3کروڑ 32لاکھ روپے ہے جنہیں تا حال ادا نہیں کیا گیا ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹرایجوکیشن کی عدم توجہ کے باعث یہ بل تا حال ادا نہیں کئے گئے ۔دوسری جانب وزارت تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے وزارت تعلیم نے وزارت کیڈ کے ان اداروں کے ساتھ ملنے والے بل جو کہ ادا نہیں کئے گئے انہیں اپنے ذمے نہ لینے کا فیصلہ کیا اور حکومتی سطح پر تا حا ل اس کا فیصلہ نہیں کیا گیا ان بلز کی ادائیگی کو کرے گا۔

جس کے باعث حکومت کے وزرت کیڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ ایک معمہ بنا ہوا ہے۔تا ہم حکومت کی جانب سے تا حال وزارت کو ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔