ملکی سطح پر سیمنٹ کی مانگ میں اضافہ

جمعرات 9 اپریل 2015 12:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) مالی سال 2014-15 کے ابتدائی 9 ماہ میں ملکی سطح پر سیمنٹ کی مانگ میں اضافہ جبکہ اسی عرصہ میں برآمدات میں 5.44 ملین ٹن کمی ہوئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ میوفیکچر ایسوسی ایشن کے مطابق 2014-15 کے جولائی سے مارچ کے مہینے میں ملکی سطح پر درآمد 20.39 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو کہ 2013-14 میں 18.76 ملین ٹن تھی اسی طرح ابتدائی نو ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 9.58 فیصد سے کم ہو کر 5.44 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہیں آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچر ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اس سال سیمنٹ کی برآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے افغانستان میں ابتدائی نو ماہ میں برآمدات 2.06 ملین ٹن تک گر گئی ہیں جو کہ گزشتہ سال میں 2.75 ملین ٹن تھی انہوں نے کہا کہ اس کی ایک اور وجہ انڈسٹری کے لوگوں کا ٹیکس سے بچنے کے لئے ایران سے غیر قانونی سیمنٹ کی درآمد بھی ہے انہوں نے حکومت سے سیمنٹ کی غیر قانونی درآمد روکین کا مطالبہ کیا ہے ۔