تشددسے پاک ماحول میں پاکستان سے تمام مسائل پربات چیت کیلئے تیارہیں، مودی

جمعرات 9 اپریل 2015 12:30

تشددسے پاک ماحول میں پاکستان سے تمام مسائل پربات چیت کیلئے تیارہیں، ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ تشددسے پاک ماحول م یں پاکستان سے تمام مسائل پربات چیت کے لئے تیارہیں ،شملہ اورلاہورمعاہدوں کومذاکرات کیلئے بنیادبنایاجائے ،بھارتی جریدے کودیئے گئے انٹرویومیں نریندرمودی نے کہاکہ ہم جنوبی ایشیاء میں امن کے خواہاں ہیں ،اورامن صرف موافق ماحول میں ہی ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

تشددسے پاک ماحول ہوتوپاکستان سے تمام مسائل پربات چیت کیلئے تیارہیں ،پاک بھارت مذاکرات کیلئے شملہ اورلاہورمعاہدوں کوبنیادبنایاجائے نریندرمودی نے کہاکہ تعاون کی فضاء کے فروغ کیلئے سارک سربراہان کوتقریب حلف برداری میں مدعوکیا۔

متعلقہ عنوان :