کراچی،سینئرسول جج قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ،سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ملزم زخمی حالت میں فرار

جمعرات 9 اپریل 2015 11:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) کراچی کے علاقے ملیر میں سینئرسول جج سکندرحمید قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ،سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ملزم زخمی حالت میں فرارہوگیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوکراچی کے علاقے ملیر میں الفلاح میں سینئرسول جج کی گاڑی کے قریب فائرنگ کی گئی ۔ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ نے کہا ہے کہ فائرنگ میں سینئر سول جج سکندر حمید محفوظ رہے۔ سینئرسول جج کے گن مین کی فائرنگ سے ملزم زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :