ایم کیو ایم کا این اے 246 میں سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 9 اپریل 2015 11:08

ایم کیو ایم کا این اے 246 میں سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل2015ء) ایم کیو ایم نے این اے 246 میں آج سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ فیصلہ الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی نے کیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے آج حلقہ میں ریلی ہے جس کے باعث ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس فیصلے کے تحت ایم کیو ایم کی جناح گراؤنڈ سمیت حلقے میں سیاسی سرگرمیاں نہیں ہوں گی ، ایم کیو ایم کے الیکشن مراکز اور کیمپ بھی آج بند رہیں گے ۔ مرکزی انتخابی دفتر میں رابطہ کمیٹی کی رات گئے ہونے والی پریس کانفرنس بھی ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :