ذخائر سے مالامال ضلع چاغی ایک با پھر وفاق ، کے نفاق کا شکار ہے،حافظ حسین

بدھ 8 اپریل 2015 22:52

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور کوئٹہ چاغی سے سابق رکن قومی اسمبلی حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سونے، چاندی ، تانبہ ،یورنیم اور ماربل کے ذخائر سے مالامال ضلع چاغی ایک با پھر وفاق ، کے نفاق کا شکار ہے۔ ریکوڈک پر بین القوامی دلدلوں سے سودا بازی کا گھناونا کاروبار جاری ہے۔ وہ یہاں اپنی رہائشگاہ جاعمہ مطلع العوم میں ضلع چاغی اور خاران کے رہنماوٴں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن ضلع چاغی اس ایکسویں صدی میں پتھروں کے دور کا نمونہ پیش کر رہاے۔ پورے ضلع چاغی میں نہ بجلی ہے اور نہ پانی ۔ امن وامان کی صورتحال ناگفتہ ہے ۔ انتظامیہ کرپشن اور حکمرانوں کی خشنودی میں لگے ہوئے ہیں اب ضلع چاغی کے تمام سیاسی ، مذہبی اور قبائلی رہنماء سراپائے احتجاج ہیں۔ اور ضلع چاغی کے عوام کے حقوق کیلئے عملاً میدان میں نکلنے پر مجبو ہیں۔ حافظ حسین احمد نے جے یو آئی ضلع چاغی کے امیر مولانا عالم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مکمل اظہار یکجہتی کی ۔ اور ان کے ہر فیصلے اور احتجاج کی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ہے۔