سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کیا جائیگا ،قابضین ازخود تجاوزات و تعمیرات کا خاتمہ کردیں ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی

بدھ 8 اپریل 2015 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات برداشت نہیں کیا جائیگا ،سرکاری اراضی ،برساتی نالوں پر تجاوزات قائم کرنے والے اپنے تجاوزات اور تعمیرات کا ازخود خاتمہ کرلیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے مظفر آباد کالونی لانڈھی میں برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے موثر اقدامات کرکے نکاسی آب کے نظام کو درست بنایا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کو ہدایت کی ہے کہ برساتی نالوں کی مستقل بنیاد پر صفائی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاؤن کے ذریعے سیوریج فلو کی درستگی کو بھی یقینی بنا یا جائے برساتی نالوں اور سیوریج تنصیبات پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات نکاسی آب کی راہ میں رکاوٹ ہیں انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو تجاوزات اور قبضہ مافیا سے پاک بنا یا جائیگا میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے عوام سے اپیل کی کہ برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں میں کچرا ،کوڑا کرکٹ ڈالنے سے گریز کریں تاکہ باہمی تعاون سے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جاسکے ۔