پنجاب اسمبلی سمیت ہر فورم پر حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کو بے نقاب کر یں گے‘ میا ں محمو د الرشید

بدھ 8 اپریل 2015 22:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سمیت ہر فورم پر حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کو بے نقاب کر یں گے ‘(ن) لیگ کا اخلاقیات اور اصولوں سے دور کا بھی تعلق نہیں انکو سیاسی تر بیت کی ضرورت ہے ‘غر یبوں کے مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے جو ملک کو کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ اور دیگر مسائل سے مکمل نجات دلائے گی ‘ حکو مت مزید مہنگائی کر نے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر یں ۔

اپنے دفترمیں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ موجودہ حکمران عام انتخابات کے دوران جوش خطابات میں بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں مگر آج حکمرانوں کو کوئی وعدہ یاد ہے اور نہ ہی وہ مسائل کو حل کر نے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے صنعتوں کی بند ش کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار ہے مگر حکمران مسائل کو حل کر نے کی بجائے عوام کو مزید مسائل کا شکار کر رہے ہیں ‘تحر یک انصاف کے سواکسی اور جماعت کے پاس ایماندار سیاسی قیاد ت موجود ہے نہیں اس لیے صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے مگر حکمران ”میرٹ“کے نعرے لگا کرقوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔