ایرانی وزیر خارجہ اور سرتاج عزیز کے مابین ملاقات، یمن تنازع کو مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق
محمد علی بدھ 8 اپریل 2015 22:24
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015 ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف شام کو دو دوزہ دورے پر اسلا م آباد پہنچے ہیں جہاں انہوں نے پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی ۔ ایران اور پاکستان کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے اورسرحدی نظام بہتر بنانے پر ااتفاق ہو ا ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کےمابین ہمیشہ سے بہت گہرے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں ،دہشتگردی سے متعلق پاکستان اور ایران کا موقف یکساں ہے۔
ان کا کہنا تھا کے خطے کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے ، اسلام ایک پر امن دین ہے اور وہ خون خرابے کا درس نہیں دیتا لہذا یمن کے مسئلے کا حل جنگ کی بجائے سیاسی بنیا د پر نکالا جائے۔(جاری ہے)
افغانستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اتحادی حکومت کابننا خوش آئندہ ہے، وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ یمن بحران کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
ایران اور پاکستان میں اچھے تعلقات قائم ہیں اسی لیے پاک ایران سرحدی مسائل کو حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان کو گیس کی ضرورت ہے لہذا یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچاکر مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.