اختررضاسلیمی کایہ ناول اردو فکشن کی روایت میں اپنے موضوع اور مواد کے لحاظ سے ایک اہم سنگِ میل قرار دیاجاسکتا ہے، ڈاکٹراقبال آفاقی

بدھ 8 اپریل 2015 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانامجاہدعلی نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان ہاکی فیڈ#ریشن کے صدراختررسول کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ فیڈریشن کوفنڈمہیاکئے جائیں گے اورہاکی کے فروغ کیلئے حکومت اپناکرداراداکریگی۔بدھ کے روزاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

08 اپریل۔2015ء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرکی وزیراعظم نوازشریف اوروزیراطلاعات پرویزرشیدکے ساتھ ملاقاتوں میں پیشرفت ہوئی ہے ،ہم امیدکرتے ہیں کہ حکومت ہاکی کے فروغ اورترقی کیلئے عملی طورپراپناکرداراداکریگی،جس سے ملک کے اندراورباہرہاکی اپناکھویاہوامقام واپس حاصل کرپائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم پرامیدہیں کہ حکومت کی طرف سے بہت جلدہاکی فیڈریشن کوفنڈزمہیاکئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کافی عرصے سے فنڈزکی وجہ سے مسائل کاشکاررہی ہے ،جس کی وجہ سے ہاکی کے کھلاڑیوں کوانٹرنیشنل اورقومی سطح پرکھیلانامشکل ہوگیاہے اوران کیلئے تربیتی کیمپ کومسلسل جاری رکھنابھی مشکل ہوگیاہے ۔رانامجاہدنے کہاکہ حالیہ ہاکی فیڈریشن کے صدرکی وزیراعظم نوازشریف اوروزیراطلاعات سے ملاقات کافی حوصلہ افزاء رہی ہے جس کے بعدہم پرامیدہیں کہ حکومت کی طرف سے ہاکی فیڈریشن کوفنڈزجاری کئے جائیں گے اورحکومت ہاکی کے فروغ کیلئے اپنابھرپورعملی کرداراداکریگی