وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 4تھانوں کے ٹیلی فون عدم ادائیگی کے باعث بند ہوگئ

بدھ 8 اپریل 2015 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 4تھانوں کے ٹیلی فون عدم ادائیگی کے باعث بند ہوگئے ،ہنگامی صورت حال میں شہریوں کوبتانے کے لیے متعلقہ تھانے جا کر اطلاع دینا پڑتی ہے ،تھانہ نیلور کا ٹیلی فون ڈیرھ سال سے بند تھانہ بھارہ کہو کا بل 2لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہے جبکہ ایس ایچ اووز کے مطابق متعلقہ محکموں کو متعدد درخواستیں دیں کوئی سنتا ہی نہیں ہے ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء کو حاصل معلومات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے چار تھانوں تھانہ نیلور ،تھانہ رمنا ،تھانہ بھارہ کہواور تھانہ کورال کے ٹیلی فون گزشتہ ڈیرھ سال سے بند ہونے کے باعث شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں پولیس کو اطلاع دینے کے لیے تھانہ جا کر اپنا مسئلہ بتانا پڑتا ہے جبکہ ٹیلی فون عدم ادائیگی کے باعث بند ہیں جس کے مطابق تھانہ نیلور کا ٹیلی فون ڈیرھ سال سے بندہے ۔ تھانہ بھارہ کہو کا بل 2لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہے جبکہ ایس ایچ اوتھانہ بہارکہو اور ایس ایچ او تھانہ نیلور کے مطابق متعلقہ محکموں کو متعدد درخواستیں دیں کوئی سنتا ہی نہیں ہے۔عمرفاروق

متعلقہ عنوان :