عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی بھی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا‘ مولانا عبدالنعیم
بدھ 8 اپریل 2015 21:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی بھی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا ۔عقید ہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کرکے اسلام کے بنیا دی عقیدے کا تحفظ کیا، عقیدہ ختمِ نبوت یہ اسلام کی اساس اور بنیاد ہے۔پورے کے اسلام کی عمارت عقیدہ ختم نبوت پر استوار ہے،نسل نو کو عقیدہ ختم نبوت کے متعلق آگاہی دینا تمام مسلمانوں کے فرائض میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے حفیظ سنٹر گلبرگ لاہور میں ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے پاکستان کی نیشنل اسمبلی کے تمام اراکین نے متفقہ طورپر قادیانیوں کے دونوں گروہوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے وطن عزیز کو اس ناسور سے بچایا تھا اس وقت قائدِ ایوان جناب ذوالفقار علی بھٹو مرحوم تھے۔(جاری ہے)
بھٹو مرحوم کا قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ بھٹو مرحوم نے فتنہ قادیانیت کے خلاف فیصلہ دیکر امتِ مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموسِ رسالت ایکٹ یہ تمام انبیاء کرام علیھم السلام کی عزت و ناموس کا دربان اور چوکیدار ہے اور تحفظ ناموس رسالت قانون کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو امت مسلمہ کبھی بھی برداشت نہیں کرے گی عقیدہ ختمِ نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرقیمت پر کریں گے۔
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.