سانحہ یوحنا آباد میں توڑ پھوڑ اور دو افراد کو زندہ جلانے کے شبہ میں حبس بے جا میں رکھے گئے تین افراد کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش نیکا حکم

بدھ 8 اپریل 2015 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ یوحنا آباد میں توڑ پھوڑ اور دو افراد کو زندہ جلانے کے شبہ میں حبس بے جا میں رکھے گئے تین افراد کی بازیاب کراکے عدالت میں پیش کر نیکا حکم دیدیا۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر گیارہ افراد عدالت میں پیش ہو ئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے انہیں حراست میں نہیں لیا اور نہ ہی ہراساں کیا،ایس پی انوسٹی گیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سہیل جانسن نامی شخص کے بیرون ملک ہو نے کی اطلاع ہے جبکہ پرویز، یوسف اور شالم پولیس کی حراست میں نہیں ہیں۔عدالت نے تینوں افراد کو آئندہ سماعت پر پیش کر نے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت تیرہ اپریل تک ملتوی کردی۔