جیک آباد، طاہرہ کھوسو کے قتل میں ملوث ملزمان 22روز گذرنے کے باجود گرفتار نہ ہوسکے

بدھ 8 اپریل 2015 21:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) جیکب آباد میں قتل ہونے والی طاہرہ کھوسو کے قتل میں ملوث ملزمان 22روز گذرنے کے باجود گرفتار نہ ہوئے، کیس شکارپور منتقل ہونے کے بعد قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کو ئی ٹیم نہیں بنی، ورثہ کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں 19مارچ کو شو ہر کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والی نوجوان لڑکی طاہرہ کھوسو کے قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس کی جانب سے 22روز گذرنے کے باجود تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ڈی آئی جی لاڑکانہ سائین رکیو میرانی کی جانب سے طاہرہ کھوسو قتل کیس کو جیکب آباد سے شکارپور منتقل کیا گیا مگر شکارپور کیس منتقل ہونے کے بعد قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کوئی ٹیم تشکیل نہیں دی گئی اور نہ ہی کسی جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان بلوچستان فرار ہوگئے ہیں اور بلوچستان میں قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارنے کے لیے بلوچستان حکومت نے ابھی تک سندھ حکومت کو اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے پولیس چھاپے نہیں ماررہی اجازت مل جائے تو پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا جائے گا، دوسری جانب قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثہ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،ورثہ کا کہنا ہے کہ جب تک قاتل گرفتار نہیں ہونگے ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس قاتلوں کو گرفتار ناکام ہوچکی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد قاتلوں کو گرفتار کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :