ملکی ترقی میں عوام کا تعلیم یافتہ ہونا معاون کا کرداراداکرتا ہے،ریاض غوری
بدھ 8 اپریل 2015 21:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) انجمن طلباء اسلام صوبہ سند ھ کے ناظم ریاض غوری نے 10اپریل 2015ء کو قائد عوام یونیورسٹی لاڑکانہ میں صوبہ سندھ کے زیر اہتمام یوتھ لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ کے سلسلے میں کراچی میں انجمن طلباء اسلام کے مختلف یونٹوں کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ انجمن طلباء اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم شان الله صدیقی ،جنرل سیکریٹری کراچی حافظ حسان امینی ،فنانس سیکریٹری کراچی شہباز رضا صدیقی ،سیکریٹری اطلاعات محمد معین الدین،محمد شہزاد،ودیگر کارکنان وعہدیداران بھی تھے۔
اس موقع پر ریاض غوری کا طلباء سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ملک کیلئے تعلیم کا اثرصرف انفرادی زندگی پر ہی نہیں پڑتا بلکہ اس کا اثر پورے معاشرے پر پڑتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں عوام کا تعلیم یافتہ ہونا معاون کا کرداراداکرتا ہے۔ تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس سے انسان کی شخصیت کو معاشی، مذہبی اور معاشرتی طورپر بہتر بناتا ہے۔
ریاض غوری نے سندھ بھر میں جاری نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات میں کھلے عام نقل کی اطلاعا ت پر تشویش کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں موجود سفارشی اورنااہل عملے کے ہوتے ہوئے نقل نہیں تو کیا کریں گے، کیونکہ وہ سال بھر اسکول آنے کے باوجود اپنے اساتذہ کی شکل نہیں دیکھ پاتے۔ اسی صورت میں طلبا نقل نہ کریں تو کیا کریں گے، جبکہ اس عمل کی ترغیب انہیں ان کے اساتذہ ہی دیتے ہیں ، جو کہ نہایت قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی نقل کی روک تھام اور نظام تعلیم بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.