سندھ کی قیادت صوبے کے نوجوانوں کے جائز حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑنے کو تیار ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر
بدھ 8 اپریل 2015 21:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سندھ کی انتظامی زبوں حالی کا اصل سبب کرپشن زدہ نظام ہے جہاں ملازمتیں خریدی اور بیچی جا رہی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کو کرپشن فری صوبہ بنانے کے لئے بہت جلد عوامی رابطے کا آغاز کرے گی․ حکمران پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت صوبے کے نوجوانوں کے جائز حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑنے کو تیار ہے․ سندھ میں سرکاری ملازمتوں کی خرید و فروخت جاری رہی تو سندھ کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو جائے گا․پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان میں میرٹ کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے․ پنجاب کی طرح بقیہ تمام صوبوں کے اعلی تعلیمیافتہ نوجوان طبقے کو سرکاری ملازمتں خریدنے کی بجائے میرٹ پر تعینات کرنا ہماری جماعت کے انتخابی منشور کا اہم جزو ہے․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے اندرون سندھ سے آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کی جانب سے سندھ پولیس میں ملازمتوں کی فروخت کی شکایات سننے کے بعد کہا کہ سندھ حکومت میں سرکاری ملازمتوں کی فروخت قابل مذمت ہے ․صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور رینجرز کی معاونت کرنے کی بجائے صوبائی حکمران سندھ کے نوجوانوں کے مستقبل کی بولیاں لگانے میں مصروف ہیں․ کراچی سے لیکر کشمور تک عوام الناس میں یہ بات زبان زد عام ہے کہ محکمہ پولیس اور سندھ کے دیگر سرکاری اداروں میں ملازمتوں پر تقرری کی مبینہ قیمت تین لاکھ سے شروع ہو کر دس لاکھ تک پہنچ چکی ہے․ سندھ کے محنت کشوں ، مزدوروں اور متوسط طبقے کے اعلی تعلیمیافتہ نوجوان ملازمت کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جب کہ حکمرانوں کے عزیز و اقربا سندھ کی سرکاری ملازمتیں خرید کر سندھ کے جائز حقداروں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاق اور پنجاب میں شفاف پالیسیوں کی وجہ سے وفاقی اور پنجاب کے سرکاری اداروں میں میرٹ کے بغیر کوئی تعیناتی ممکن نہیں رہی․ پنجاب میں بالخصوص وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی ذاتی کوششوں اور نگرانی کی وجہ سے میرٹ کو فروغ مل رہا ہے جبکہ وفاق میں سابق حکمرانوں کی باقیات کی کرپشن زدہ پالیسیوں سے چھٹکارے پر بتدریج عمل جاری ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ میں گذشتہ ایک دہائی سے سرکاری اداروں کو ذاتی پراپرٹی سمجھ کر استعمال کیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.