حکومتی وزراء نے پارلیمنٹ میں بازاری زبان استعمال کرکے قوم کو مایوس کیا ہے‘چےئرمن سنی اتحاد کونسل
بدھ 8 اپریل 2015 20:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء نے پارلیمنٹ میں بازاری زبان استعمال کرکے قوم کو مایوس کیا ہے،ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کراچی کو پانی تک کا میدان جنگ نہ بنائیں،سیاست دان اپنے رویوں کو تہذیب سے آشنا کریں ۔ترکی اور ایران کا یمن میں جنگ رکوانے پر اتفاق خوش آئند ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی واضح اکثریت نے سعودی عرب اور یمن میں فوج بھیجنے کی مخالفت کردی ہے اس لئے حکومت یمن جنگ میں فریق نہ بننے کا دو ٹو ک اعلان کرے کیونکہ کسی بھی مسلم ملک پر حملہ سنگین غلطی ہے۔حملہ سعودی عرب نہیں یمن پر ہوا ہے اس لئے حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے سنی اتحاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سعودی حکومت اپنی سرزمین امریکی فوجیوں سے خالی کرائے۔مسلم ممالک کے درمیان خانہ جنگی امریکی نیو ورلڈ آرڈرکا حصہ ہے۔منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلم دنیا انتشار اور فساد پھیلایا جارہاہے۔ امت مسلمہ کو امریکی و اسرائیلی سازشوں سے بیدار و ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے۔امریکہ عرب ممالک میں بد امنی پھیلا کر خطے میں اسرائیل کے راستے ہموار کررہاہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاکردگی مایوس اور افسوسناک ہے۔حکمرانوں نے کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا ۔حکمران خوشحال اور قوم بدحال ہوتی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.