سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی

وفاق نے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست واپس لے لی

بدھ 8 اپریل 2015 20:47

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی، وفاق نے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست واپس لے لی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت تبدیل ہو چکی ہے، وفاق اس معاملے پر مزید آگے نہیں بڑھنا چاہتا۔ وفاق نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست بھی واپس لے لی۔ عدالت نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)اسد درانی کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی۔