انسداد دہشت گردی عدالت نے علی حیدر گیلانی کے اغواء کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10دن کی توسیع کردی

بدھ 8 اپریل 2015 20:47

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغواء کے ملزم کا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10روز کی توسیع کر دی ملزم بلال لانگ کو پولیس نے علی حیدر گیلانی کے اغواء کے شبہ میں گرفتار کیا تھا گزشتہ روز ملزم بلال لانگ کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2میں پیش کیا گیا فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دس روز کیلئے توسیع کر تے ہوئے 18اپریل کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :