Live Updates

تحریک انصاف کے وفد کی ڈی آئی جی ویسٹ کراچی فیروز شاہ سے ملاقات، عمران خان کے دورے کی سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اپریل 2015 20:47

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ڈی آئی جی ویسٹ کراچی فیروز شاہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر سیکورٹی کی فراہمی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ نے تحریک انصاف سے درخواست کی ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث عمران خان حلقہ این اے 246 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنا روٹ تبدیل کرلیں، پولیس کیلئے تحریک انصاف کے جناح گراوَنڈ کے جلسے کے موقع پر عمران خان کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات