Live Updates

کراچی: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران بدمزگی

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اپریل 2015 20:45

کراچی: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران بدمزگی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران بدمزگی پیدا ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق پریس کانفرنس کا وقت 9 بجے دیا گیا تھا تاہم پریس کانفرنس مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ قبل ہی شروع کردی گئی جس پر میڈیاء کے نمائندوں کی جانب سے احتجاج شروع کردیا گیا جس کے باعث پریس کانفرنس میں بدمزگی پیدا ہوگئی اور پریس کانفرنس تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم عمران خان کی جانب سے صحافیوں سے معذرت کرنے کے بعد صحافیوں کی جانب سے احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات