وزیر اعظم کی ہدایت پر یمن سے پاکستان لائے جانے والے 11 بھارتیوں کو خصوصی طیارے میں بھارت بھجوایا گیا ،اس اقدام کا مقصد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانا ہے، وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کابیان

بدھ 8 اپریل 2015 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر یمن سے پاکستان نیوی کی شپ پی این ایس اصلت کے ذریعے پاکستان لائے جانے والے 11 بھارتیوں کو خصوصی طیارے میں بھارت بھجوایا گیا ہے جس کا مقصد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ پی این ایس اصلت سے 182 مسافر یمن سے پاکستان واپس آئے تھے جن میں 11 بھارتی باشندے بھی شامل تھے، وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو خوشگوار بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دینے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے گیارہ بھارتی باشندوں کو بھارت بھجوانے کی ہدایت کی اور وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی طیارہ ان باشندوں کو لے کر بھارت گیا، پاکستان کے وزیراعظم کی طرف سے بھارتی باشندوں کو خصوصی طیارے میں بھجوانے میں پیش کش کو بھارت نے بھی خوش دلی سے قبول کیا جبکہ پی این ایس اصلت میں پاکستان نیوی کے افسران و اہلکاروں نے بھارتی باشندوں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کیں۔

(

متعلقہ عنوان :