پاک امریکہ توانائی ورکنگ گروپ کا دوروزہ اجلاس 29اپریل سے شروع ہوگا، حکومت پاکستاننے ایل این جی کی درآمد سمیت توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

بدھ 8 اپریل 2015 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ پاک امریکہ توانائی ورکنگ گروپ کا اجلاس30,29اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا، حکومت پاکستاننے ایل این جی کی درآمد سمیت توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ بدھ کو یہاں اپنے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی درآمد کے نتیجے میں بجلی کے شعبے میں ڈیزل اور فرنس آئل کا استعمال ختم ہو جائے گا جبکہ اس سے 75کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی، نیز یو ایس ایڈ کے تعاون سے گیس سے چلنے والے دو پلانٹس کی تنصیب کے بعد ایل این جی کے ذریعے ہونے والی بچت دو ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وفاقی وزیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ 30,29 اپریل کو منعقد ہونے والے پاک امریکہ توانائی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں امریکی وفد کی قیادت خصوصی نمائندے اموس ہوسٹن کریں گے جو امریکہ کے کو آرڈی نیٹربرائے توانائی کے عالمی معاملات بھی ہیں۔(اح+را)

متعلقہ عنوان :