کامونکے(،معمولی تنازعہ پر چھ افراد کا گھر میں گھس کر خاتون سمیت تین افراد پر تشدد

بدھ 8 اپریل 2015 20:33

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)معمولی تنازعہ پر چھ افراد نے گھر میں گھس کر خاتون سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ اولکھ آباد کے محمد شفیق اور محمد ارشد کے درمیان کسی بات کا تنازعہ چل رہا تھا کہ گذشتہ روز اسی بناپر محمد ارشدنے عثمان،عرفان اور تین نامعلو م ساتھیوں کی مدد سے محمد شفیق کے گھر داخل ہوکرمحمدشفیق اسکی بیو ی رقیہ اور بیٹے عقیل کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر شدید زخمی کردیا ۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے