ایف بی آر حکام کسٹم کلرینگ ایجنٹوں سے جمع ہونے والی کروڑوں روپے کی رقم خرچ کرنے کے لئے پالیسی بنانے میں ناکام،

بدھ 8 اپریل 2015 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ایف بی آر حکام کسٹم کلرینگ ایجنٹوں سے جمع ہونے والی کروڑوں روپے کی رقم خرچ کرنے کے لئے پالیسی بنانے میں ناکام، گذشتہ 5سالوں سے کراچی لاہور اور اسلام آباد کے ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے جمع ہوچکے ہیں ،ایف بی آر حکام کو جمع شدہ رقم کے استعمال کے بارے میں کئی بار تجاؤیز ارسال کی گئیں مگر ابھی تک پالیسی نہ بن سکی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کسٹم ڈائریکٹویٹ کے ذرائع کے مطابق کسٹم ٹریننگ اینڈ ریسرچ کے لاہور کراچی اور اسلام آباد کے اکاؤنٹس میں کسٹم کلرینگ ایجنٹس سے ٹریننگ کی مد میں وصول کی جانے والی فیسوں کے کروڑوں روپے گذشتہ 5سالوں سے جمع ہورہے ہیں یہ اکاؤنٹس ڈائریکٹر جنرل کسٹمز کی ہدایت پر 2010میں نیشنل بنک میں کھلوائے تھے اور ان میں ٹریننگ کی مد میں وصول کی جانے والی فیسوں کی رقم متواتر جمع ہو رہی ہے کسٹم کے ذرائع کے مطابق کلرینگ ایجنٹس کو لاہور کراچی اسلام آباد اور پشاؤر سمیت مختلف ٹریننگ سنٹروں میں دی جانے والی ٹریننگ کے اخراجات سرکاری خزانے سے کئے جاتے ہیں کلریننگ ایجنٹوں سے وصول ہونے فیسوں کو استعمال میں لانے کے لئے ڈائریکٹوریٹ کسٹمز کی جانب سے ایف بی آر کوکئی بار خطوط ارسال کئے گئے مگر تاحال ایف بی آر کے حکام کروڑوں روپے کی جمع شدہ رقم استعمال میں لانے کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہ بنا سکے ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے ٹریننگ سے وصول ہونے والی رقومات کو ٹریننگ سہولیات میں اضافے سمیت ادارے کے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لئے استعمال کرنے کی تجاؤیز ارسال کی ہیں ۔

۔۔۔اعجازمحمد

متعلقہ عنوان :