وفاقی وزارت داخلہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ہاؤسنگ سوسائٹی مافیا کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات کا نوٹس لے لیا ا

بدھ 8 اپریل 2015 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) وفاقی وزارت داخلہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ہاؤسنگ سوسائٹی مافیا کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات کا نوٹس لے لیا اور ڈی سی اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہاؤسنگ سوسائٹی مافیا کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں دےئے گئے عشائیے میں شرکت سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ رات راولپنڈی کے ایک گھر میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے اعزاز میں ایک پرتکلف پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں زندگی کو مسرور بنانے کے لیے تمام سامان موجود تھا ۔سیکورٹی داروں کی جانب سے اطلاع کے بعد وزارت داخلہ نے ڈی سی اسلام آباد کو ان ملاقاتوں سے گریز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے سیکورٹی رسک قرار دیا ہے ۔

واضح رہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی مافیا کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سرکاری زمین پر اربوں روپے کا قبضہ کیا ہواہے جس کو وگرا کرانے میں ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہے ۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد د کیپٹن (ر) مشتاق احمدسے ان کے موبائل پر متعدد بار کوشش کے باوجود جواب موصول نہ ہوسکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عمرفاروق

متعلقہ عنوان :