بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت اسپرے مہم کے دوسرے راؤنڈ کاآغاز ہوگیا

بدھ 8 اپریل 2015 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ملیریا ،ڈینگی او ردیگر وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے شروع کی جانے والی اسپرے مہم کے دوسرے راؤنڈ کے سلسلے میں اسپرے شیڈول کا اعلان کرویا ۔پروگرام کے مطابق چھ ڈی ایم سیز میں اسپرے مہم 18اپریل سے شروع ہوکر 28اپریل تک جاری رہیگی ۔

روزانہ 30گاڑیوں کے اسکورڈ کے ہمراہ شام کے اوقات میں ایک زون میں اسپرے کاکام مکمل کیا جائیگا ۔پروگرام کے تحت ڈی ایم سی ساؤتھ کے کیماڑی زون میں8اپریل ،صدر زون میں 9اپریل ،لیاری زون میں 10اپریل ڈی ایم سی ویسٹ زون کے بلدیہ زون میں 11اپریل ،اورنگی زون میں13اپریل ،سائٹ زون میں 14اپریل ڈی ایم سی ویسٹ کے گلشن اقبال زون میں 15،جمشید زون میں 16اپریل ،ڈی ایم سینٹرل کے نارتھ ناظم آباد زون میں 17 ،نیو کراچی زون میں 18اپریل ،گلبرگ زون میں 20اپریل ،لیاقت آبادزون میں21اپریل ،ڈی ایم سی کورنگی کے لانڈھی زون میں 22اپریل ،کورنگی زون میں 23اپریل ،شاہ فیصل زون میں 24اپریل ،ڈی ایم سی ملیر کے ملیریا زون میں 25،گڈاپ زون میں 27اپریل اور بن قاسم زون میں 28اپریل کو اسپرے کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹر ز میونسپل کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے زونز میں متعلقہ عملہ تعینات کرکے اسپرے کے کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرکے کے ایم سی کے محکمہ میونسپل سروسز کو روانہ کریں جبکہ ملیریا کنٹرول پروگرام کے انچارجز کو اسپرے مہم کے دوران عملے کے ہمراہ موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسپرے کے دوران اپنے کھانے پینے کی اشیاء کوڈھانپ کررکھیں اور اسپرے نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ڈی ایم سی میں شکایت درج کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :