کراچی،اراضی کے ریکارڈ کو کمپوٹرائزڈ کر نے کا عمل تیزی سے جاری ہے، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو

بدھ 8 اپریل 2015 19:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبے بھر میں آراضی کے ریکارڈ کو جدید خطوط پر مرتب کر تے ہوئے اسکو کمپوٹرائز کر نے کا عمل تیز ی سے جاری ہے یہ بات انہوں نے ریونیو ہاوٴس کراچی میں بورڈ آف ریونیو کے ممبران کے ساتھ ایک اعلی سطحئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی،اجلاس میں بورڈ آف ریونیو سندھ کے ممبر ریفارمز اینڈ سٹلمنٹ ذوالفقار علی شاہ ، ممبر جوڈیشل ون عبد الرحیم سومرو، ممبر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اعجاز شاہ اور سیکریٹری بورڈ آف ریونیو سندھ غضنفر شاہ ،بورڈ آف ریونیو سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ذوالفقار نظامانی شریک تھے، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ شعیب احمد صدیقی نے مزید کہا کہ آراضی کے ریکارڈ کو کمپوٹرائزڈ کر نے کے سلسلے میں صوبے بھرکی عوام کی سہولت کیلئے سندھ کے تمام اضلاع میں سروس سنیٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے اور بتایا کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں سروس سنیٹرکا باقاعدہ قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں ان سروس سنیٹر ز کے قیام عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے ، انہوں نے بورڈ آف ریونیو کے افسران کو ہدایت کی کہ زمین کے حقیقی مالکان کو کمپوٹرائزڈ کاغذات کی حصولی میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی یا جعل سازی نہ ہوسکے ، انہوں نے مزید کہا کہ فرد اور رجسٹری کے جلد حصول کے لئے بھی بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں، شعیب احمد صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو سہو لیات مہیا کر نے کی بھرپور کاوشیں کر رہی ہے اور سروس سینٹر کا قیام ان کاوشوں کا حصہ ہیں اور یہ اضافہ صوبے کے عوام کی سہولتوں میں ایک بہترین سہولت کا اضافہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :