حکومت بجلی کا بحران ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے‘میاں مقصوداحمد
شہروں اوردیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے بھی زائد ہوگیا ہے‘امیرجماعت اسلامی لاہور
بدھ 8 اپریل 2015 19:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کا بحران ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ملک میں کہیں بھی ہلکی سی آندھی اور بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام فوری طور پر متاثر ہوجاتا ہے۔ گذشتہ روز لاہور میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تو ملک کا موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ بجلی کی مجموعی طلب میں بھی قدرے کمی موجود ہے۔ اس کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کسی قسم کی کمی نہیں ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ صنعت کا پہیہ دن بدن رکتا جارہا ہے۔ فیکٹریاں اور کارخانے بند ہوتے جارہے ہیں۔ جس سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہروں اور خاص کر دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کاروباری معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔ بجلی کی پیداوار بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ لیکن اس سلسلے میں ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ وہ اس حوالے سے کہاں کھڑی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نئی سڑکوں کی تعمیربھی بہت ضروری ہے تاہم پبلک فنڈز کو سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ پانی اور تھرمل طریقے سے بجلی کی پیداوار پر لگانا بھی حکومتی ترجیحات کا حصہ ہونا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.