عمران اسماعیل کی الیکشن مہم میں مسلح جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پر حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کااظہار تشویش
بدھ 8 اپریل 2015 19:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حلقہ این اے 246کے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کی الیکشن کمپئین میں مسلح جرائم پیشہ افراد کی موجودگی اور اسلحے کی نمائش پر انتہائی تشویش کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کے نام پر سکہ بند جرائم پیشہ افراد کا اس طرح سے تحریک انصاف کے امیدوار اور عہدیداروں کے ساتھ ساتھ موجود رہنے سے تحریک انصاف کے اصل عزائم اور اصل چہرہ سامنے آگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کٹی پہاڑی سے جرائم پیشہ افراد کو تحفظ بھی پی ٹی آئی کی صفوں سے ہی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ ان جرائم پیشہ افراد کا تعلق کراچی تو کیا سندھ سے بھی نہیں ہے ۔(جاری ہے)
کنور نوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ 80ء کی دھائی کی دہشت گرد لسانی جماعت پی پی آئی سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ افراد کو بڑی تعداد PTIمیں آکر لیڈر بننے کا موقع فراہم کیا گیا ہے اور اطلاعات یہ ہیں کہ PTIکراچی میں ایک بارپھر ایک سازشی منصوبے کے تحت لسانی فسادات کروانا چاہتی ہے ۔
کنور نوید نے کہاکہ حلقہ 246میں PTIکو اپنی مہم چلانے کیلئے کارکنان دستیاب نہیں ہیں اور وہ صرف ٹکراؤ اور تصادم کے ذریعے ہی اپنی انتخابی مہم کو میڈیا کی زینت بنا رہی ہے ۔ کنور نوید الیکشن کمیشن سے کہاکہ PTIکی جانب سے اس طرح جرائم پیشہ افراد کو انتخابی مہم کا حصہ بنانے سے علاقہ کے عوام میں خوف و ہراس بڑھ رہا ہے جس کا نوٹس لیاجائے ۔ کنور نوید جمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ سندھ کی انتظامیہ کوایم کیوایم کی آنکھوں کا تنکا تو نظر آجاتا ہے لیکن پی ٹی آئی کی آنکھوں کا بانس انہیں دکھائی نہیں دیتا ۔ ؟متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.