این ڈی ایم اے کی ادارتی معاونت کے معاہدے پر دستخط
بدھ 8 اپریل 2015 19:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے پاکستان میں قدر تی آفات کے دوران منصوبے پر ڈبلیوایف پی کے 2015کے ورک پلان کے تحت عملدر در آمد کے لئے این ڈی ایم اے کی ادارتی معاونت کے لیٹر پر دستخط کئے۔دستخط کرنے کی تقریب این ڈی ایم اے میں منعقد ہوئی۔چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز اور پاکستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی ممبر /ڈائریکٹر لولا کاسترو نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ممبران اور این ڈی ایم اے کے سینئر افسران کی موجودگی میں دستخط کئے۔
اس منصوبے پر ورلڈ فوڈ پروگرام کی مالی معاونت سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا اہم مقصد قدرتی آفات کے دوران انتظام کی ترقی اور موجودہ نظام کو بہتر بنانا، باہمی تعاون کو مضبوط بنانا، معلومات کا انتظام کرنا اس کے علاوہ تکنیکی ، معالی معاونت اور تربیت کے ذریعے شخصی اور کیمونٹیکی استعداد کار کو بڑھانا بھی ہے۔(جاری ہے)
این ڈی ایم اے اس منصوبے کے ذریعے ورلڈ فوڈ پروگرام اور دوسری اقوام متحدہ کی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
اس منصوبے پر این ڈی ایم اے کے ذیلی محکمے ڈی آر آر کے ذریعے عمل درآمد کیاجائے گا۔ اس منصوبے کے اہم نقاط میں این ڈی ایم اے کی انتہائی خطرے کی صورت میں تکنیکی امداد، خطرے کی تشخیص ، قدرتی آفات کے دوران استعداد کار بڑھانے اور بر وقت اقدامات اور ڈی آر آرکے مشورے سے تعلیم اور آگاہی کے ذریعے این ڈی ایم اے کے کردار کو میڈیامیں اجاگر کرنا شامل ہے۔ چیئرمین نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندوں کو خوش آٓمدید کہا اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈی آر آرکی استعداد کار بڑھانے کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی مسلسل کوششوں، قدرتی آفات کے سلسلے میں تیاری، اور پاکستان میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے اداروں کی تعمیر پر ان کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ورلڈ فوڈ پروگرام ، اور دوسرے ترقیاتی حصہ داروں پر اس سلسلے میں این ڈی ایم اے کی اور ڈی آر آرکی ترجیح کے جذبے کے تحت متعلقہ سرگرمیوں میں ڈی آر ایم کی عملدرآمد کی کوششوں میں بھرپور تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔ لولا کاسترو نے بھی این ڈی ایم اے کی قدرتی آفات کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر ان کی تعریف کی اور 2015کے سالانہ ورک پلان پر این ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے مستقبل میں اسے مزید بڑھانے ، قدرتی آفات کی سی صورت حال میں مزید تیاری اور بر وقت عملدرآمد کے لئے مفید تعاون کی امید کا ظاہر کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا مشورہ دیدیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.