کرپشن کے خلاف ریلی میں لاہور سے چلنے والی جمشید دستی کی سائیکل پارلیمنٹ پہنچ کر پنکچر

بدھ 8 اپریل 2015 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کرپشن کے خلاف ریلی میں لاہور سے چلنے والی سائیکل پارلیمنٹ پہنچ کر پنکچر ہو گئی، جمشید دستی پنکچر سائیکل پر پارلیمنٹ سے روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو کرپشن کے خلاف جمشید دستی کا سائیکل مارچ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا تو جمشید دستی اپنی سائیکل کھڑی کر کے ایوان میں گئے ، جب وہ واپس آئے تو ان کی سائیکل پنکچر تھی، ٹریفک پولیس اہلکاروں سے انہیں نے پنکچر اور ہوا نکالنے کی وجہ پوچھی تو تسلی بخش جواب نہ مل سکا، جس پر وہ پنکچر سائیکل پر بیٹھ کر پارلیمنٹ ہاؤس سے چلے گئے۔