ٹوبہ ٹیک سنگھ ، دیہی روڈز پروگرام کے تحت 38کروڑ لاگت سے 56.25کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی

بدھ 8 اپریل 2015 19:02

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے دیہی روڈز پروگرام کے تحت 38کروڑ 98لاکھ کی خطیر رقم سے ضلع بھر میں 56.25کلو میٹر دیہاتی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید ٹوبہ ٹیک سنگھ نواحی گاوں 347گ ب میں خادم اعلی پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت سولہ کلومیٹر سٹر ک کی افتتاحی تقریب منعقد کی گی جس میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید نے بتا یا کہ وزیر اعلی کے وژن جدید پنجاب کے تحت شروع ہونے والے دیہی روڈز پروگرام 2014-15 میں 38کروڑ 98لاکھ کی خطیر رقم سے ضلع بھر میں 56.25کلو میٹر دیہاتی سڑکوں کی تعمیر ومرمت عالمی معیار کے مطابق کی جائے گی ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کو 100فیصد صاف شفاف بنانے کیلئے غیر جانبدارانہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ،جو ان منصوبوں کے معیار کو چیک کریں گی ، جبکہ ان سڑکوں کی تعمیر کا مقصد دیہاتوں سے منڈیوں تک رسائی کو آسان اور تیز بناناہے ،تاکہ کسان کاشتکار وں کو اپنی زرعی اجناس اور مال مویشیوں منڈیوں تک منتقل کرنے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو ،جبکہ اس موقع پر ایس ڈی اوشاہرات ومواصلات طاہر حسین نے بتایا کہ جاری مالی سال کے دوران 15دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی ،جن درجنوں دیہات کی سڑکیں شامل ہیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میاں رفیق نے بتا یاکے ان سڑکوں کی بحالی دراصل عوام کی خوشحالی ثابت ہوگی ،جنکی تعمیر ومرمت سے صرف کسان کاشتکار ہی نہیں بلکہ تمام طبقوں کے لوگ ان سے مستفید ہوں گے۔