کوئٹہ، خواتین کو معاشرے میں جائز مقام دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ، ڈاکٹر محمد اکبر حریفال

بدھ 8 اپریل 2015 18:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) کمشنرقلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئیے جارہے ہیں تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں انکی شمولیت سے معاشرے میں صحت مند رجحان پایا جاتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوٹریشن پروگرام کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد انور ریکی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر شفیع دانش ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن نیشنل پروگرام ڈاکٹررشیدہ حبیب ڈسٹرکٹ آفیسر برائے خواتین غلام فاطمہ اے سی پی عبدالرشید گزوزئی میڈیکل سپرننڈنٹ سول ہسپتال خضدار ڈاکٹر سومار خان ودیگر آفیسران بھی موجود تھے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد پانیزئی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگہی اور شعور کا عام کرنا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بچے کو ماں کا دودھ پلانے کا مقصد اسے سینکڑوں بیماریوں سے محفوظ بنانا ہے جبکہ عام طور پر مائیں اپنے بچوں کو مصنوعی خوراک خشک دودھ کی شکل میں دیکر نہ صرف بچے کو مختلف امراض کا شکار ہوتی ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ خواتین کو چھاتی کا کینسر کی بنیادی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ ہیکہ مائیں اپنے بچوں کو مصنوعی خوراک کے نقصانات اور بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی اہمیت سے متعلق آگہی فراہم کرنا ہے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ مذہبی حوالے سے بھی ماں کی دودھ کو ایک قدرتی نعمت قرار دیا گیا ہے اور ماں کا دودھ تمام امراض سے پاک اور قدرتی فوائد سے بھر پور خوراک ہے اس لئے ماؤں کو زیادہ سے زیادہ اس بات پر آمادہ کرنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ماں کا دودھ پلائیں ۔