سید صلاح الدین احمد کی بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی تعیناتی کے بعد صفائی مہم کا دائرہ کارچھوٹے علاقوں تک پہنچ گیا ہے،عرفان اللہ مروت

بدھ 8 اپریل 2015 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان اللہ مروت نے کہا ہے کہ سید صلاح الدین احمد کی بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی تعیناتی کے بعد صفائی مہم کا دائرہ کارچھوٹے علاقوں تک پہنچ گیا ہے جو کہ قابل تعریف امر ہے صفائی کی صورتحال بہتر ہوجائے تو علاقوں سے بیماریوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد و SEبلدیہ شرقی فضل محمود گل کے ہمراہ مروت پارک اعظم بستی یو سی 3 میں کلین ، گرین پر امن سندھ مہم کا آغازاور علاقہ مکینوں کے مسائل سننے کے بعد کیا انھوں نے مزید کہا کہ موثر حکمت عملی کے تحت اعظم بستی کو صاف ستھرا کیا جا سکتا ہے جبکہ نالوں و سیوریج سسٹم کی درستگی کی بھی ضرورت ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پرصفائی کی درستگی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں بلدیہ شرقی میں کوئیک رسپانس سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے یو سی 3 کے تمام کچرے کے ڈھیروں کی نشان دہی ہو چکی ہے25 ڈمپر اور 2 لوڈر ز کی مدد سے اعظم بستی یوسی 3 میں 220 ٹن کچرے کے ڈھیر آج اٹھائے جائیں گے 4 دن میں یوسی3 کوگاربیج فری کردیا جائے گا پہلے شب و روز کام کر کے مین روڈز، دوسرے مرحلے میں گلی محلوں کی صفائی اور تیسرے مرحلے میں نالوں کی صفائی عمل میں لائی جائے گی، مون سون کی آمد سے قبل نالوں کی صفائی کو ممکن بنا دیا جائے گا انھوں نے کہا کہ مستقل بنیادوں پر ڈائریکٹرسالڈ ویسٹ اقبال احمد کو جمشید زون میں تعینات کردیا گیاہے اور انشا اللہ 15 دن میں علاقہ مکینوں کو صفائی ستھرائی کے معاملات میں بہتری نظر آئے گی انھوں نے کہا کہ جن مسائل کی نشان دہی کی گئی ہے ان مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے انھوں نے زور دیا کہ علاقہ مکین ادھر ادھر کچرا پھینکے سے گریز کریں کچرا مقررہ جگہوں پر ہی پھینکا جائے اور ایک دوسرے کو اس سلسلے میں تلقین بھی کی جائے تاکہ آگاہی کے اس عمل کے فوائد ہر ایک تک پہنچیں اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن جمشید زون شاہد اشرف چوہدری، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد ،ڈائریکٹر پارکس رضا قائم خانی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن قاسم شمس و جمشید زون بلدیہ شرقی کے تمام محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے ۔