سرکاری محکموں سے واجبات کی وصولی کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے ،ایم ڈی واٹر بورڈ
بدھ 8 اپریل 2015 18:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ نے کہا ہے کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ محصولات میں اضافہ کرے ، سرکاری محکموں سے واجبات کی وصولی کے لیئے حکمت عملی وضع کریں اور حکومتی سطح پر رابطے کئے جائیں ، صارفین کے ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کیا جائے ، بلوں کی بروقت تقسیم ممکن بنائی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو ڈپارٹمنٹ کی محکمہ جاتی بریفنگ کے دوران کیا ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ نادہندگان کے خلاف واٹربورڈ کے مقدمات کی سماعت کے لئے اسپیشل جج کی تعیناتی ناگزیر ہے جبکہ ریونیو افسران کو جرمانہ اور وارننگ کے اختیارات کی ضرورت ہے تاکہ نادہندگان کے خلاف عدم ادائیگی پر قانونی کارروائی کی جاسکے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو کچی آبادیوں سے بھی وصولی کو یقینی بنائیں اور واٹربورڈ کے دوسرے محکموں کا اشتراک و تعاون بھی حاصل کریں ، دریں اثناء ڈی ایم ڈی ریونیو محمد اسلم خان نے بریفنگ کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ کو بتایاکہ شعبہ ٹیکس کی انتھک کاوشوں کے باعث واٹر بورڈ کی ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ہر ماہ تقریباً 12کروڑ سے بڑھ کر 16کروڑ وصول کئے جارہے ہیں مزید موثر اقدامات کی وجہ سے اس ماہ مزید بڑھنے کی امید ہے انہوں نے کہا کہ ایسی دکانوں فلیٹس اور دفاتر جوکہ واٹر بورڈ کے بڑے نادہندگان ہیں ان کو لیگل نوٹس بھی بھیجے جارہے ہیں نیز نادہندگان کیخلاف آپریشن بھی کیا جارہا ہے ، واٹربورڈ کے ٹیکس نادہندگان کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے جبکہ صارفین کو وقتاًفوقتاً متنبہ کیا جارہا ہے ، ٹیکس نادہندگان کے خلاف آپریشن کے لئے مختلف سطح کی کمیٹیاں اور ڈسکنکشن ٹیمیں بنادی گئی ہیں جو مختلف ٹاوٴنز میں کارروائیاں کررہی ہیں ،شعبہ ٹیکس ریونیو کا عملہ نادہندگان سے ملاقاتیں کرکے انہیں بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کی تلقین اور ترغیب سے ادائیگی پر آمادہ بھی کررہا ہے ،رواں ماہ کے بلوں کے ساتھ قانونی نوٹس بھی بھجوائے جارہے ہیں اس سے قبل بھی نوٹس بھیجنے پر ریکوری میں اضافہ ہوا تھا جس کے بہتر اور مثبت نتائج جلد برآمد ہوں گے ، دریں اثناء ڈی ایم ڈی ریونیو نے ایم ڈی واٹربورڈ کو محکمہ کی ازسر نو تنظیم سازی اور ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.