کراچی کے بہتر مستقبل کیلئے پرامن اور صاف شفاف انتخابات کا انعقاد بہت ضروری ہے،حلیم عادل شیخ
عمران خان کو کراچی والوں کے دل جیتنے کیلئے فاتحانہ کی بجائے دوستانہ انداز اپنانا ہوگا،صدر ق لیگ سندھ
بدھ 8 اپریل 2015 18:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 246میں شکست یا کامیابی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ،اس شہر کے بہتر مستقبل کے لیے پرامن اور صاف شفاف انتخابات کا انعقاد بہت ضروری ہے ، اس بار اس شہر کراچی میں کئی دہائیوں بعد ایک غیر جانبدارانہ الیکشن کی توقع کی جارہی ہے ،جس کے باعث شہر میں خوف کی فضاء کا خاتمہ بھی ہوتا نظر آرہاہے ۔
PTIکے سربراہ عمران خان کو کراچی والوں کے دل جیتنا ہے تو انہیں فاتحانہ کی بجائے دوستانہ انداز اپنانا ہوگا ۔اس کے لیے کسی بھی جماعت کی شکست یا کامیابی کو معنی نہیں رکھتی مگر دونوں حریف جماعتو ں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے تاکہ شہر کراچی جو ایک دہائی سے خوف کی کالی گھٹاؤں کی زد میں تھا اس سے وہ نکل سکے اور اس طرح حلقے کے عام ووٹرز کو اپنے ووٹ کی اہمیت حاصل ہوسکے اور وہ اپنے ووٹ کے حق کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے ایسی شخصیت کو آگے لاسکے جو ان کے مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہو،اس بار امید کی جارہی ہے کہ ایک طویل عرصہ کے بعد لوگ ایک آزاد شہری کی حیثیت سے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے جو کہ ان کا ایک بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کا کینڈیٹ منتخب کرسکیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.