چھٹا شمع گولڈ کپ T-20کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء 4میچوں کا فیصلہ
بدھ 8 اپریل 2015 18:11
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)چھٹا شمع گولڈ کپ T-20کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء 4میچوں کا فیصلہ،روز کلب نے ہینکر، الحذیفہ نے شاہ جمخانہ، خلیل کمپنی نے یونین شارجہ سپورٹس نے پشاور پینتھر کلب کو ہرادیا۔ارباب نیاز سٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں روز کلب نے ہینکر کلب کو21رنز سے ہرادیا روز کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور 180رنزبنائے فیضان تحسین نے 68رنز بنائے۔ہینکر کلب کی طرف سے عبدالکبیر نے تین، ریاض نے دو، فرہان اور ظریف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں ہینکر کلب نے چار وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے۔ فرہان اللہ نے 59رنز بنائے روز کلب کی طرف سے احسان اللہ نے دو، گوہر اور محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں الحذیفہ کلب نے شاہ جمخانہ کلب کو دس وکٹوں سے ہرا دیا۔
(جاری ہے)
شاہ جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کی اور 17.4اوورز میں 78رنز بنائے۔
علی شیر اور روح اللہ نے پندرہ پندرہ رنز بنائے الحذیفہ کی طرف سے عدنان اور شاہ فیصل نے تین تین ، حیدر علی نے دو وکٹ حاصل کی۔ الحذیفہ کی طرف سے شمس نے 37اور حیدر علی نے 35رنز بنائے۔تیسرے میچ میں شارجہ سپورٹس نے پشاور پینتھر کلب کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ پشاور پینتھر نے پہلے بیٹنگ کی اور بیس اوورز میں 121رنز بنائے۔ ساجد اور آصف خان نے بالترتیب 29اور27رنز بنائے۔ شارجہ سپورٹس کی طرف سے نواب نے تین، کاشف نے دو ، حفیظ، نور الحق اور عالمگیر نے ایک ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شارجہ سپورٹس نے پانچ وکٹوں پر 127رنز بنائے ۔ سجاد 46اور نور نے 27رنز بنائے۔چوتھے میچ میں خلیل کمپنی نے یونین کلب کو دس وکٹوں سے ہرادیا۔ یونین کلب نے 11.4اوورز میں 49رنز بنائے۔ اور کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔ خلیل کمپنی کی طرف سے شکیل نے چار، حنیف نے تین، یاسر نے دو وکٹ حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں خلیل کمپنی نے 7.2اوورز میں 50رنز بنائے۔ مکرم خان نے 23اور طاہر نے 21رنز بنائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.