جعفر آباد، جیانی میں بااثر افراد نے مسجد تعمیر کرنے سے روک دیا، علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 8 اپریل 2015 18:07

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء )جیانی میں بااثر افراد نے مسجد تعمیر کرنے سے روک دیا علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا بااثر افراد کے خلاف کاروائی کی جائے محمد بخش کھوسہ ودیگر نے حکام بالا سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق:تحصیل فرید آباد کے جیانی ڈپ پر بااثرافراد نے مسجد شریف تعمیر کرنے سے روک دیا اس سلسلے میں محمد بخش کھوسہ نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

08 اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء “ کو بتایا ہے کہ جیانی ڈپ پر کئی سال پرانی مسجد شریف کو علاقہ مکینوں نے مسجد شریف تعمیر اتی کام شروع کروایا تو با اثر افراد نے کام بند کرادیا ہے جس سے علاقے مکینوں میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او فرید آباد کو بار بار صورتحال سے آگاہ کیا لیکن پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ان کہنا تھا کہ کچھ عنا صر فسادات کرواکر قبضہ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے ۔